لاہور ہائیکورٹ،ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف دائر درخواست پر وزارت پٹرولیم اوراوگرا سے جواب طلب

پیر 20 نومبر 2017 16:32

لاہور ہائیکورٹ،ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف دائر درخواست پر ..
لاہور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف اور مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے طے کی جانے والے قیمتوں پر عمل درآمدنہ کرنے پر وزارت پٹرولیم اوراوگرا سے جواب طلب کر لیا۔ دوران سماعت ایم ڈی پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ واثق بخاری نے عدالت میں غیر مشروط معافی مانگ لی ۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی افسر جتنا بھی بڑا ہو عدلیہ سے بڑا نہیں ہوتا، عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں دیا جا سکتا۔عدالت نے ایم ڈی کی معافی منظور کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی۔پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے وکیل مصطفی رمدے نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین کرنا اوگرا کا اختیار ہے، اوگرا کی جانب سے قیمتیں مقرر کرنے کے بعد عمل درآمد کر دیا جائے گا۔ جس پر عدالت نے وزارت پٹرولیم اوراوگرا سے جواب طلب کر لیا۔