Live Updates

شریف مافیا اپنے چھپائے پیسے بچانے کے لئے ہر حربہ استعمال کر ر ہا ہے ، عمران خان

پیر 20 نومبر 2017 16:25

شریف مافیا اپنے چھپائے پیسے بچانے کے لئے ہر حربہ استعمال کر ر ہا ہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ تمام لوگوں کو ہر وقت بے وقوف بنائے رکھیں مگر بار بار لوگوں کو بے وقوف بنانا ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان خان نے کہا کہ نواز شریف کا دعوی قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہے نواز شریف چاہتے ہیں کہ تمام لوگوں کو ہر وقت بے وقوف بنائے رکھا جائے لیکن بار بار عوام بے وقوف نہیں بنے گی کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ آئینی طور پر ان کا کام اپنے نمائندے منتخب کرنا ہے اور عوام کو احساس ہے کہ قانون کی عملداری یقینی بنانا عدلیہ کی ذمہ داری ہے جبکہ احتساب کا اصل فریضہ آئینی طور پر عدلیہ کے ذمہ ہے انہوں نے کہا کہ شریف مافیا اپنے چھپائے پیسے بچانے کے لئے ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :