پیپلزپارٹی نے ہمیشہ انقلابی اقدامات کے ذریعے بچوں کا تحفظ کیا ، بلاول بھٹو

پیر 20 نومبر 2017 16:10

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ انقلابی اقدامات کے ذریعے بچوں کا تحفظ کیا ، بلاول ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2017ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بچے ہمارے ملک میں سب سے قیمتی اثاثہ ہیں اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بچوں کے تحفظ کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں پیر کے روز بلاول بھٹو نے عالمی یوم اطفال کے موقع پر سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے ملک سب سے بڑا اثاثہ بچے ہیں ریاست والدین اور بچوں کو تحفظ فراہم کرنے سمیت آگے بڑنے کے مواقع فراہم کرے سندھ واحد صوبہ ہے جہاں پر انٹرمیڈیٹ تک مفت تعلیم فراہم کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ انقلابی اقدامات کے ذریعے بچوں کا تحفظ کیا پولیو اور دیگر بیماریوں سے حفاظتی ویکسنیشن کی شروعات کی گئی

متعلقہ عنوان :