حکومت کی زاہد حامد کو چھٹیوں پر بھیجنے کی پیشکش مظاہرین نے مسترد کردی
دھرنے پر بیٹھے افراد وزیر قانون کے کابینہ سے برطرف کیے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کے لیے حکومت رضامند نہیں، ذرائع
پیر 20 نومبر 2017 16:08
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر قانون اور ان کے اہل خانہ کو ملنے والی دھمکیوں کے تحت ان کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح بن چکی ہے جبکہ وزیر ہونے کی وجہ سے زاہد حامد کو سیکیورٹی پروٹوکول ملا ہوا ہے جو ان کے کابینہ سے ہٹائے جانے پر واپس لے لیا جائے گا جس کے بعد وہ دہشت گردوں کا آسان ہدف ہوسکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت کی مذاکراتی ٹیم میں قانون ساز علماء کرام، جڑواں شہر میں مزاروں کے متولی اور گولڑہ کے پیر کے نمائندے سمیت 30 افراد شامل تھے۔سینیٹ کے قائد ایوان راجہ ظفر الحق حکومت کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کی سربراہی کر رہے تھے۔ رابطہ کیے جانے پر راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ زاہد حامد کے عہدے کی تبدیلی ان تمام مسائل میں سے ایک تھی جس پر ملاقات کے دوران مظاہرین کے نمائندوں سے بات کی گئی۔انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے سربراہان کی وزیر قانون سے ملاقات کی بھی پیشکش کی گئی جس کا مقصد دونوں جانب کے مسائل پر بات اور شبہات کو ختم کیا جانا تھا لیکن مظاہرین کا کہنا تھا کہ 'ہم نے اپنی عوام سے وعدہ کیا ہوا ہے کہ ہم وزیر قانون کی برطرفی سے کم کسی چیز پر سمجھوتہ نہیں کریں گی'۔انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر ایک کمیٹی کام کر رہی ہے اور جب تک اس کمیٹی کی جانب سے تحقیقات سامنے نہیں آجاتیں مظاہرین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔سینیٹر نے اس بات کی تصدیق کی کہ وزیر قانون اور ان کے اہل خانہ کو کئی دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں جبکہ ان کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔حکومت کا کہنا تھا کہ مذاکرات اب بھی جاری ہیں جبکہ اعلیٰ عدلیہ نے پولیس کو کسی بھی قیمت پر مظاہرین کو ہٹانے کے احکامات دیئے تھے لیکن حکومت کو مذاکرات کے لیے مزید وقت درکار ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.