بھمبر شہر کی سٹریٹ لائٹس کا نظام خراب ، بلدیہ بھمبر شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں ناکام

پیر 20 نومبر 2017 16:06

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) بھمبر شہر کی سٹریٹ لائٹس کا نظام خراب ، بلدیہ بھمبر شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں ناکام ، تفصیلات کے مطابق بلدیہ بھمبر نے شہر میں ستریت لائٹس تو نصب کر رکھی ہیں لیکن چند مخصوص حصوں کے علاوہ باقی شہر کی سٹریٹ لائٹس کافی عرصہ سے بند پڑی ہیں جن کی دیکھ بھال کے لئے بلدیہ نے ایک ملازم بھی رکھا ہوا ہے لیکن معلوم ہوا ہے کہ اس ملازم کو پسند و ناپسند کی بنیاد کر لائٹس کی مرمتی کا کہا جاتا ہے اثر و رسوخ والے لوگوں کے علاقوں اور گھروں کے باہر نصب لائٹس تو بند نہیں ہوتیں جبکہ دیگر شہر کی مین سڑکوں سمیت چھوٹی گلیوں میں نصب لائٹس کا کوئی پرسان حال نہیں شہریوں نے ارباب اختیارات سے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیہ کا قبلہ درست کرتے ہوئے شہر کی سٹریٹ لائٹس کو یکساں طور پر چالو کروایا جائے ۔