آزاد کشمیر میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائے چارے کی فضا قائم ہے جس کا کریڈٹ علما کرام کو جاتا ہے‘مفتی پروفیسر امین الدین

دین کی سربلندی و باہمی بھائی چارے کے فروغ کے لئے جو ذمہ داری مجھ کو سونپی گئی ہے انشاللہ اس پر ہر لحاظ سے پورا اترنے کی کوشش کروں گا

پیر 20 نومبر 2017 16:06

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) نومنتخب ممبر اسلامی نظریاتی کونسل آزاد کشمیر علامہ مفتی پروفیسر امین الدین نے کہا ہے کہ دین کی سربلندی و باہمی بھائی چارے کے فروغ کے لئے جو ذمہ داری مجھ کو سونپی گئی ہے انشاللہ اس پر ہر لحاظ سے پورا اترنے کی کوشش کروں گا ، آزاد کشمیر میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائے چارے کی فضا قائم ہے جس کا کریڈٹ علما کرام کو جاتا ہے ، آئند بھی مذہبی ہم آہنگی کو قائم رکھنے کے لئے اس پلیٹ فارم سے بہتر نتائج سامنے آئیں گے جبکہ حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر میں ملی رابطہ کونسل کا قیام خوش آئین بات ہے ، پوری امت مسلمہ اکھٹی ہو کر ملت اسلامیہ کے لئے ایک طاقت بن سکتی ہے ہمیں اللہ کی رسہ کو پوری مضبوطہ سے تھامنا ہو گا جب جاکے ہم پوری دنیا پر اسلام کا بول بالا ہو گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ، پروفیسر علامہ مفتی امین الدین نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم آپس کے گروہی اختلافات کو بھلا کر دین کی سربلندی کے لئے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو جائیں اور ملت اسلامیہ سلامتی ، اور دہشت گردی کی لعنت سے پاک ایک معاشرہ قائم کریں جو صرف اور صرف اسلام کی تعلیمات کا آئینہ دار ہواور جب ہم ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو جائیں گے تو کوئی وجہ نہیں کہ کوئی ہمارے دین کی طرف انگلی بھی اٹھا سکے اس کے لئے آزاد کشمیر حکومت نے جو اقدام اٹھایا ہے وہ خوش آئین ہے ملی رابطہ کونسل کا قیام اس بات کی عملی ثبوت ہے کہ آزاد کشمیر فرقہ وارانہ تعصبات سے پاک ہے اور حکومت نے جو نیا پلیٹ فارم قائم کیا ہے اس سے اس بات کو مذید تقویت ملے گی ، اس سلسلہ میں مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے کونسل میں شامل کیا گیا ہے انشاللہ دین کی بلندی کے لئے تمام صلاحیتیوں کو بروئے کار لایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :