ٹوئٹ کے الفاظ بڑھانے پرویب سائٹ کو تنقید کا سامنا

ٹوئٹس کے کم الفاظ ہی اس ویب سائٹ کی انفرادیت تھی،دنیا بھر کے مانے جانے لکھاریوں کی تنقید

پیر 20 نومبر 2017 16:06

ٹوئٹ کے الفاظ بڑھانے پرویب سائٹ کو تنقید کا سامنا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) ٹوئٹر نے ویب سائٹ پر ٹوئٹ کے الفاظ بڑھاکر کمپنی نے خود اپنی انفرادیت کھودی۔ الفاظ کی تعداد280 تک بڑھانے پر ٹوئٹر کو دنیا کے جانے مانے لکھاریوںکی تنقید کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جے کے رولنگ ، نیل گے مین اور اسٹیفن کنگ جیسے بڑے رائٹر نے ٹوئٹس کے الفاظ کی حد بڑھنے کو اچھا اقدام قرار نہیں دیا۔ہیری پورٹر کی رائٹر جے کے رولنگ کا کہنا تھاکہ ٹوئٹس کے کم الفاظ ہی اس ویب سائٹ کی انفرادیت تھی۔ دو سو اسی الفاظ کی حد نے یہ انفرادیت ختم کردی۔ ٹوئٹ کے الفاظ بڑھانے پر ٹوئٹرصارفین کی طرف سے بھی زیادہ اچھا تاثر نہیں آرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :