چوہدری کاشف اسماعیل گجر کا عوامی شکایت پرگوجرانوالہ کے مختلف تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت کا دورہ ،ْ مختلف امور کا جائزہ لیا

عملہ کو کوئی مسائل ہیں تو بتایا جائے فورا حل ہوں گے، مگر غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،ْ گفتگو

پیر 20 نومبر 2017 16:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء)چیئرمین ہیلتھ پنجاب چوہدری کاشف اسماعیل گجر نے عوامی شکایت پرگوجرانوالہ کے مختلف تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت کا دورہ کیا، ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت پر عملہ کی غیر حاضری اور صفائی کے ناقص انتظامات پراظہاربرہمی کرتے ہوئے انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ عوام کی خدمت میرا مشن ہے ،ہر مریض سے اچھااخلاق اپنائیں، ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،اگر عملہ کو کوئی مسائل ہیں تو بتایا جائے فورا حل ہوں گے، مگر غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوامی مسائل کے خاتمہ کے لیے اقدامات کررہی ہے ،صوبہ پنجاب میں 40سے زائد تحصیل ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے ،پنجاب کے تحصیل ہسپتالوں میں کامونکی تحصیل ہسپتال بہترین انداز میں عوام کی خدمت کررہا ہے،انہوں نے بتایا کہ بنیادی مراکز صحت میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ،جعلی ادویات اور عطائیت کے خلاف پنجاب بھر میںکاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں، انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا،انہوں نے بتایا کہ ہیپا ٹائٹس اور ٹی بی کنٹرول پروگرام کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے، پنجاب بھر کے ہیلتھ سٹاف کو رویہ بہتر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر حاملہ خواتین کے لیے ایمبولینس سروس کا آغازکر دیا گیا ہے۔