کوئٹہ، نواں کلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

پیر 20 نومبر 2017 15:24

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پیر کے روز نواں کلی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عثمان نامی شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔