اسسٹنٹ کمشنر زیارت ڈاکٹر وقاص روشن کی قیادت میں زیارت میں مختلف میڈیکل سٹورز، ہوٹلز، دکانوں اور گوشت کی دکانوں پر چھاپے

پیر 20 نومبر 2017 15:20

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) اسسٹنٹ کمشنر زیارت ڈاکٹر وقاص روشن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر زیارت محمد افضل کی خصوصی ہدایت پر زندرہ زیارت اور کواس زیارت میں مختلف میڈیکل سٹورز،ہوٹلز،دکانوں اور گوشت کے دکانوں پراچانک چھاپہ مارا۔ اس موقع پر دکانوں میں مضر اشیاء اور خراب گھی بیچنے والوں دکانداروں کو جرمانہ او ر مضر اشیاء اور گھی کو تلف کیا۔

(جاری ہے)

دو قصائیوں کو پرائس لسٹ نہ لگانے اور دکان میں جالیا ں نے ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر زیارت نے دکانداروں، ہوٹل مالکان، قصائیوں کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں، دکاندار مضر صحت اشیاء بھیجنے سے پرہیز کریں، ذخیرہ اندورزی کرنے والے اورگرانفروشی کرنے والے دکاندار اور قصائیوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے والے اور جعلی ادویات بیچنے والے میڈیکل سٹورز کو سیل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :