اسمبلیاں توڑنے، سزامعافی کاصدارتی اختیار وزیر اعظم کی سفارش سے مشروط ہے ‘اٹارنی جنرل

اسمبلیاں توڑنے یا سزامعافی میں صدر کاکردار محدود ہے‘جمہوری ممالک میں پارٹی سربراہ ہی کابینہ اجلاسوں کی صدارت کرتے ہیں’اشتراوصاف کی گفتگو

پیر 20 نومبر 2017 15:16

اسمبلیاں توڑنے، سزامعافی کاصدارتی اختیار وزیر اعظم کی سفارش سے مشروط ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتراوصاف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی مکمل بااختیار ہیں اورکسی کے اشاروں پر کام نہیں کررہے،آئندہ عام انتخابات بروقت نہ ہوئے تو ان کی آئینی حیثیت نہیں ہو گی ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اشتراوصاف نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے، سزامعافی کاصدارتی اختیار وزیر اعظم کی سفارش سے مشروط ہے ،اسمبلیاں توڑنے یا سزامعافی میں صدر کاکردار محدود ہے،اشتراوصاف نے کہا کہ صدر کے اختیارکووزیر اعظم کے مشورے کے تابع کردیاگیا،اسمبلیاں موجود ہوں یا نہ ہوں صدر کوانتظامی امورچلانے کااختیار ہے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ نوازشریف کی کابینہ اجلاسوں کی صدارت سے متعلق باتیں درست نہیں، جمہوری ممالک میں پارٹی سربراہ ہی کابینہ اجلاسوں کی صدارت کرتے ہیں۔