عوام کو سہولیات فراہم کرنا ریاست کا اولین فرض ہے،

پیپلزپارٹی نے نوجوانوں کو صحت،تعلیم اور روزگار فراہم کیا، سندھ میں100 ارب روپے سے زائد کے بجٹ سے انقلابی اقدامات کیے ہیں، پیپلزپارٹی ایک خاندان کی طرح ہے، مخدوم امین فہیم سے پیپلزپارٹی کا رشتہ اب قائم ہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مخدوم امین فہیم کی برسی پر تقریب سے خطاب

پیر 20 نومبر 2017 15:16

عوام کو سہولیات فراہم کرنا ریاست کا اولین فرض ہے،
ہالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عوام کو سہولیات فراہم کرنا ریاست کا اولین فرض ہے، پیپلزپارٹی نے نوجوانوں کو صحت،تعلیم اور روزگار فراہم کیا، سندھ میں100 ارب روپے سے زائد کے بجٹ سے انقلابی اقدامات کیے ہیں، پیپلزپارٹی ایک خاندان کی طرح ہے، جس کا مقصد غریبوں کی داد رسی کرنا ہے، مخدوم امین فہیم سے پیپلزپارٹی کا رشتہ اب قائم ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو مخدوم امین فہیم کی برسی سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مفت اور معیاری تعلیم عوام کا بنیادی حق ہے، پیپلزپارٹی نے نوجوانوں کو روزگار ، تعلیم ، صحت دینے پر اہمیت دی ، سندھ میں100ارب سے زائد کے بجٹ سے انقلابی اقدامات کیے ہیں، چھوٹے شہروںمیں بھی اسپتال اور اسکول تعیمر کیے جائیں گیم عوام کو سہولتیں فراہم کرنا ریاست کا اولین فرض ہے، کالج ،اسپتال ایسے شخص کے نام پرہے جو اپنی ذات میں انجمن تھے، انہوں نے کہاکہ مخدوم امین فہیم ایک فقیر منش انسان تھا، مخدوم امین فہیم سے پیپلزپارٹی کا رشتہ اب بھی قائم ہے، پیپلزپارٹی خاندان کی طرح ہے، جس کا مقصد غریبوں کی داد رسی ہے، پاکستان کو ترقی پسند ملک بنائیں گے۔