موجودہ ایم کیوایم را کی باقیات ہے،

یہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے،مصطفی کمال

پیر 20 نومبر 2017 15:10

موجودہ ایم کیوایم را کی باقیات ہے،
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ موجودہ ایم کیوایم را کی باقیات ہے،فاروق ستار کی جماعت قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے،یہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے،جو بات کمرے میں بیٹھ کر کی وہی فاروق ستار کے منہ پر کہی۔

(جاری ہے)

پیر کو کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ کبھی باریک بات نہیں کی ہمیشہ دھماکا کرتا ہوں، جو بات کمرے میں بیٹھ کر کی وہی فاروق ستار کے منہ پر کہی، بس فرق اتنا ہے کہ فاروق ستار نے آدھا جھوٹ اور میں نے پورا سچ بولا۔

انہوں نے کہا کہ فاروق ستار 8 مہینے تک اسٹیبلشمنٹ سے مل رہے تھے، ایم کیوایم سیبات چیت میں کسی پی ٹی آئی والے کی موجودگی کی بات ہی نہیں کی، ایسی تمام باتوں کا پتا میڈیا سے چلا ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیوایم بانی ایم کیوایم کی تھی ہے اور رہے گی، یہ را کی جماعت ہے اور باقی ایم کیوایم بھی را کی باقیات ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ فاروق ستار کی جماعت قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، وہ جس دن ایم کیوایم ختم کرنے پر تیار ہوجائیں گے اس دن سب ٹھیک ہوجائے گا۔