نوازشریف سے سپیکر قومی اسمبلی کا ٹیلی فون پر رابطہ‘

نااہل شخص کی پارٹی سربراہی بل سمیت دیگرامورپر بات چیت

پیر 20 نومبر 2017 15:10

نوازشریف سے سپیکر قومی اسمبلی کا ٹیلی فون پر رابطہ‘
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نوازشریف سے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ٹیلی فون پر رابطہ‘ نااہل شخص کی پارٹی سربراہی بل سمیت دیگرامورپر بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز مسلم لیگ کے سربراہ نوازشریف نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،گفتگو کے دوران سابق وزیر اعظم نے ن لیگ کے ارکان قومی اسمبلی کی آج (منگل) حاضری یقینی بنانے کاٹاسک دیاکیونکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے نوازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا بل پیش کئے جانے کاامکان ہے سابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ لیگی ارکان کی حاضری یقینی بنائی جائے،اورپارٹی صدارت کابل مسترد کروانے کی بھرپورکوشش کی جائے۔