کراچی،پولیس کی شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائی،

لیاری گینگ وار کے دواہم کمانڈروں سمیت 7ملزمان کو گرفتار، اسلحہ برآمد

پیر 20 نومبر 2017 15:01

کراچی،پولیس کی شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائی،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) پولیس نے شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران لیاری گینگ وار کے دواہم کمانڈروں سمیت 7ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ،چھینی گئی گاڑیاںاور منشیات برآمدکرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے لیاری میں کارروائی کرکے گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کے 2 اہم کارندوں کو گرفتار کرلیاہے۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاری کے علاقے عیدولین میں ٹارگٹڈ کا رروائی کی جس کے دوران لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کے 2 اہم کمانڈرز کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ذرائع کے مطابق ملزمان میں جمشید عرف کاکا اورنیازو شاہد شامل ہیں جو قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور تھانے پر حملوں کے الزام میں پولیس کو مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

ادھر سائٹ پولیس نے سائٹ اے میں ڈکیتی کے الزام میں 3افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ملزمان چوری کی گاڑی میں منشیات اسمگل کرتے تھے۔لیاقت آباد سپرمارکیٹ سے گاڑیاں چرانے والے 2ملزمان کو لیاقت آباد سپرمارکیٹ میں اینٹی کار لفٹنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیاہے۔اے سی ایل سی کے ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق گرفتار ملزمان میں رحیم بخش اور کامران عرف چنا شامل ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ گروہ کراچی میں کئی گاڑیاں چوری کر چکاہے، گرفتار ملزم چوری کی گاڑی میں منشیات اسمگل کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :