بلاول بھٹو زرداری کا سینیئر صحافی رشید راجڑ کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار

سندھ ایک جمہوریت پسند اور عوام دوست صحافی سے محروم ہو گیا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی کا رشیدراجڑکے انتقال پر تعزیتی بیان

پیر 20 نومبر 2017 15:01

بلاول بھٹو زرداری کا سینیئر صحافی رشید راجڑ کے انتقال پر گہرے رنج اور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیئر صحافی رشید راجڑ کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ایک جمہوریت پسند اور عوام دوست صحافی سے محروم ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں پیپلزپارٹی چیئرمین نے کہا کہ رشید راجڑ کی سندھ کی صحافت میں بڑی خدمات ہیں اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیںگی۔ بلاول بھٹو زرداری نے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔