بہاولپور کیمپس کی ڈیجیٹل لائبریری کو سنٹرل لائبریری سے منسلک کیا جائے گا، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

پیر 20 نومبر 2017 14:52

بہاولپور کیمپس کی ڈیجیٹل لائبریری کو سنٹرل لائبریری سے منسلک کیا جائے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے بہاولپور کیمپس کی ڈیجیٹل لائبریری کو سنٹرل لائبریری سے منسلک کیا جا رہا ہے جبکہ طلباء کو کیمپس میں ویڈیو کانفرنس کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔ پیر کو اے آئی او یو کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بہاولپور ریجنل کمپس کے زیراہتمام بہاولپور، لودھراں اور بہاولنگر کے سینئر ٹیوٹرز کا ا جلاس ہوا ۔

اجلاس میں بہاولپور ریجن کے تین اضلاع سے سینئر ٹیوٹرز، کوآرڈنیٹرز ، طلبہ اور سول سوسائٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پرکمپس میں مہیا کی جانے والی مختلف سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ بہاولپور میں یونیورسٹی ویڈیو کانفرنس سے اپنے پوسٹ گریجویٹ سٹوڈنٹس کو ورکشاپ کی سہولت دے گی ، ریجنل کمپس کی لائبریری یونیورسٹی کی سنٹرل لائبریری سے منسلک کردی گئی ہے، ڈیجٹل لائبریری سے اب سنٹرل لائبریری کی تمام کتب بھی بہاولپور کے طلبہ کی دسترس میں ہوں گیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ مختلف ذرائع سے اس لائبریری میں طلبہ کے لیے مختلف حوالہ جاتی کتب اور آڈیو ویڈیو سہولیات فراہم کی جائیں گیں اور اس لائبریری کو مین کمپس سنٹرل لائبریری سے منسلک کیا جائے گا تاکہ ہمارے وہ طلبہ جو تعلیمی ریسرچ سے وابستہ ہیں ان کو ان کے گھر میں سہولیات دی جائیں۔اجلاس سے ریجنل ڈائریکٹرخواجہ صابر حسین ، فرزانہ اسلم، پروفیسر زاوار حسین شاہ گورنمنٹ ایس ای کالج بہاولپور، احمد شاہ ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول بندرہ، ڈاکٹر محمد الیاس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :