شارجہ میں آتشزدگی ، آگ نے شارجہ کے وراثتی گاوؑں کو اپنی لپیٹ میں لے لی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 20 نومبر 2017 14:15

شارجہ میں آتشزدگی ، آگ نے شارجہ کے وراثتی گاوؑں کو اپنی لپیٹ میں لے ..
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20نومبر2017ء) شارجہ کے واراثتی گاوؑں میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی ۔ آگ گاوؑں کی ایک جھونپڑی میں لگی تھی جس نے سارے گاوؑں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ شارجہ سول دفاع ٹیم آگ کو قابو پانے میں کامیاب رہی ہے ۔ شارجہ سول دفاع کے ڈرایکٹر جنرل سمی خمیس ال نقبی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آگ سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آگ رات کو 7 بجے لگی تھی اور انتہائی تیزی سے آس پاس کی جھونپڑیوں تک پھیل گئی۔

(جاری ہے)

شارجہ سول دفاع نے اطلاع ملتے ہی فوری طور ہر فائر فائٹرز کی ایک ٹیم کو آگ پر قابو پانے کے لیے جائے حادثہ کی جانب روانہ کیا۔ فائر فائیٹرز کی ٹیم جائے حادثہ پر 4 منٹ میں پہنچی اور ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئی کیونکہ آگ آس پاس کی جھونپڑیوں کے ساتھ ساتھ قریبی مارکیٹس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے چکی تھی۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ۔ فائر فائیٹرز کی ٹیم ابھی سائٹ کی انسپیکشن کر رہی ہے اور دوبارہ آگ بھڑکنے کا خطرہ نہ ہونے پر سائٹ کوتحیقیقات کے لیے پولیس کے حوالے کر دے گی۔

متعلقہ عنوان :