Live Updates

نواز شریف کا دعویٰ قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہے ،

مگر بار بار لوگوں کو بیوقوف بنانا ممکن نہیں،نواز شریف کی یہ کوشش کہ عوام ان کا احتساب کریں آئین سے روگردانی اور فساد برپا کرنے کی کوشش ہے ، عدلیہ اور آئین پر نواز شریف کے حملوں سے ثابت ہے کہ ان کے پاس اپنے جرائم کے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں، نواز شریف مافیا ہر قیمت پر بیرون ملک چھپائے تین سو ارب بچانا چاہتا ہے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ٹوئٹر پیغام

پیر 20 نومبر 2017 14:51

نواز شریف کا دعویٰ  قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہے ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا دعویٰ قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہے ، مگر بار بار لوگوں کو بیوقوف بنانا ممکن نہیں،نواز شریف کی یہ کوشش کہ عوام ان کا احتساب کریں آئین سے روگردانی اور فساد برپا کرنے کی کوشش ہے ، عدلیہ اور آئین پر نواز شریف کے حملوں سے ثابت ہے کہ ان کے پاس اپنے جرائم کے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں، نواز شریف مافیا ہر قیمت پر بیرون ملک چھپائے تین سو ارب بچانا چاہتا ہے ۔

پیر کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کا یہ دعوی کے عوام ان کا احتساب کرینگے قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہے ، نواز شریف چاہتے ہیں کہ تمام لوگوں کو ہر وقت بیوقوف بنائے رکھا جانا چاہیے، مگر بار بار لوگوں کو بیوقوف بنانا ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ آئینی طور پر ان کا کام اپنے نمائندے منتخب کرنا ہے، عوام کو بخوبی احساس ہے کہ قانون کی عملدآری یقینی بنانا عدلیہ کی ذمہ داری ہے، چنانچہ احتساب کا اصل فریضہ آئینی طور پر عدلیہ کے ذمہ ہے ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف کی یہ کوشش کہ عوام ان کا احتساب کریں آئین سے روگردانی اور فساد برپا کرنے کی کوشش ہے ، عدلیہ اور آئین پر نواز شریف کے حملوں سے ثابت ہے کہ ان کے پاس اپنے جرائم کے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں،نواز شریف مافیا ہر قیمت پر بیرون ملک چھپائے تین سو ارب بچانا چاہتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات