وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے فوری استعفیٰ کے مطالبے کی قرار دارپنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 20 نومبر 2017 14:48

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے فوری استعفیٰ کے مطالبے کی قرار دارپنجاب اسمبلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) تحریک انصاف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے فوری استعفیٰ کے مطالبے کی قرار دارپنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ۔ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر مراد راس کی طرف سے جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ فرد جرم لگنے کے بعد وزیر خزانہ کا عہدے پر براجمان رہنا درست نہیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف وزیر خزانہ کی بیماری کی وجہ سے ملک کی اہم پوسٹ خالی پڑی ہے ملک کی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے اور ملک اس وقت بیمار معیشت پر بیمار وزیر خزانہ کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لئے پنجاب کے مقدس ایوان کی متفقہ رائے ہے کہ وزیر خزانہ سے فلفور استعفیٰ طلب کیا جائے اور اس اہم عہدے پر اہل شخص کی تعیناتی کی جائے تاکہ ملکی معیشت کو سنبھالا مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :