سیشن کورٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواستوں میں اضافہ ہونے پر سات ججز کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا

پیر 20 نومبر 2017 14:48

سیشن کورٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواستوں میں اضافہ ہونے پر سات ججز کو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) سیشن کورٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواستوں میں اضافہ ہونے پر سات ججز کو درخواستوں پرسماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ مقدمات درج نہ ہونے پر شہری عدالت سے رجوع کررہے ہیں اور روزانہ 100کے قریب درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی کی جانب سے مقرر کئے جانے والے ججز میںایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انوار اللہ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اظہر اقبال رانجھا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیاض احمد بٹر ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ نوشیر الرحمان،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد محسن اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مستحسن احمد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :