Live Updates

ناکام سیاسی عناصر نے ہمیشہ عوام میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کی ،

دھرنوں ،لاک ڈائون کے ذریعے پیچھے دھکیلا گیا‘ شہباز شریف

پیر 20 نومبر 2017 14:17

ناکام سیاسی عناصر نے ہمیشہ عوام میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کی ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ناکام سیاسی عناصر عوام میں مایوسی پھیلار ہے ہیں اور ہم ان کی پرواہ کے بغیر ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں منتخب نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰشہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی محرومیوں کو خوشیوں میں بدلنے کے لئے مخلصانہ اقدامات کئے ہماری ٹھوس پالیسیوں کے باعث ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوچکا ہے اور آج پاکستان پہلے کی نسبت کہیں سے زیادہ محفوظ، پرامن، خوشحال اور روشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے میگا منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا، ملک کی ترقی کچھ لوگوں سے ہضم نہیں ہورہی، ہمیں دھرنوں اور لاک ڈائون کے ذریعے پیچھے دھکیلا گیا، ناکام سیاسی عناصر نے ہمیشہ عوام میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کی لیکن ہم نے اس تمام صورتحال کے باوجود ترقی کے سفر کو آگے بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے اور ہم اسی کارکردگی کے ساتھ 2018ء کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :