قومی ٹی 20 کپ میں کل دو میچ کھیلے جائیں گے ،ْفائنل 26نومبر کو کھیلا جائیگا

پیر 20 نومبر 2017 14:17

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) قومی ٹی 20 کپ میں کل منگل کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ٹورنامنٹ کا 21 واں میچ لاہور وائٹس اور پشاور کے مابین راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ،ْدوسرے میچ میں راولپنڈی اور فیصل آباد کی ٹیموں کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں (کل) بدھ کو مزید دو میچ کھیلے جائینگے اور اس سلسلے میں پہلا میچ کراچی وائٹس اور فیڈریلی ایڈمینسٹرڈ ٹریبل ایریاز جبکہ دوسرا لاہور بلوز اور اسلام آباد کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 26 نومبر کو ہوگا۔