محکمہ زراعت کی کاشتہ پیاز کی پنیری دسمبر میں کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

پیر 20 نومبر 2017 14:17

فیصل آباد۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء)محکمہ زراعت نے آخر نومبر تک کاشتہ پیاز کی پنیری دسمبر میں کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ مذکورہ ایام میں کاشت کی گئی پنیری کو بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے کھیتوں میں منتقل کرنے کا بہترین وقت دسمبر کا مہینہ ہوتاہے تاہم یہ پنیری جنوری میں بھی کھیتوں میں منتقل کی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ پنیری کی کھیتوں میں منتقلی کے 25 سی30 روز بعد آدھی بوری یوریا اور ایک بوری امونیم سلفیٹ فی ایکڑ ضرور کھیتوں میں ڈالیں۔ انہوںنے بتایاکہ جب پیاز بننے کامرحلہ شروع ہو تو اس وقت بھی آدھی بوری یوریا اور ایک بوری امونیم سلفیٹ فی ایکڑ کھیتوں میں ڈالنا ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ متناسب کھادوں کا استعمال پیاز کی بمپر کراپ کا ضامن ہوتاہے اس لئے کاشتکار کسی کوتاہی کا مظاہر ہ نہ کریں ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف یا محکمہ کی فری ایگریکلچرل ہیلپ لائن سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔