40ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کا شیڈول تبدیل

پیر 20 نومبر 2017 14:07

فیصل آباد۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) فیصل آباد میں منعقد ہونے والی 40 ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے ۔سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتایاکہ قبل ازیں شیڈول کے مطابق یہ قرعہ اندازی یکم دسمبر بروز جمعہ کو فیصل آباد میں منعقد ہونا تھی لیکن ربیع الاول کا چاند نظر آ نے اور یکم دسمبر بروز جمعہ کو جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلہ میں 12ربیع الاول کی عام تعطیل ہونے کے باعث یہ قرعہ اندازی ملتوی کر دی گئی ہے ۔

انہوںنے بتایاکہ چونکہ ہفتہ و اتوار کو بینکوں کی چھٹی ہوتی ہے اس لئے اب یہ قرعہ اندازی 4دسمبر بروز پیر کو سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد میں صبح 10بجے منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی اور قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا چنائو کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے اے پی پی کو بتایاکہ مذکورہ قرعہ اندازی رواں سال کی 31 ویں اور مجموعی طور پر 72 ویں قرعہ اندازی ہے جس کا پہلا انعام ساڑھی7کروڑ روپے کا ایک، دوسرا انعام اڑھائی کروڑروپے کے تین اور تیسرا انعام 5 لاکھ روپے کے 1696 انعامات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک خصو صی تقریب صبح 10 بجے سٹیٹ بینک ۱ٓف پاکستان ریجنل ۱ٓفس فیصل ۱ٓباد میں منعقد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :