حیات آباد کو حقیقی معنوں میں مثالی بستی بنائیں گے‘حمیدالحق ‘یٰسین خلیل

پیر 20 نومبر 2017 14:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء)حیات آباد کو حقیقی معنوں میں مثالی بستی بنائیں گے۔ یہ باتیں ایم این اے حمیدالحق اور ایم پی اے یٰسین خلیل نے حیات آباد کے فیز 4اورفیز 3کے مابین رابطہ پل کا سنگ بنیاد اور ٹیوب ویل کے افتتاح کی تقریب کے موقع پر کیں‘ پل کی تعمیر پر85لاکھ روپے کا خرچہ آئے گا۔

(جاری ہے)

رابطہ پل کی تعمیر فیز4اور فیز3کے باشندوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جس کوپورا کرنے کیلئے نائب ناظم حیات آباد عمران خان سالارزئی نے متعلقہ اداروںکیساتھ اس مسئلے کو اٹھایااور ان کی کوششوں سے بالاآخر رابطہ پل پرکام کاآغاز ہوگیا۔

تقریب میں نائب ناظم حیات آباد عمران خان سالارزئی نے فیز 4میں مسجد ‘ گرین بیلٹ‘کمیونٹی سنٹر اور گرلز سکول کا مطالبہ کیا ‘یٰسین خلیل نے تمام مطالبات کو منظور کرتے ہوئے کہاکہ ان تمام مطالبات کو 6ماہ میں عملی جامہ پہنائیں گے۔