یتیم اور نادار بچے قوم کے مستقبل کے معمار ہیں‘ بڑے ہوکر ملک او رقوم کی رہنمائی کریں‘ سینیٹر مومن خان آفریدی

پیر 20 نومبر 2017 14:00

یتیم اور نادار بچے قوم کے مستقبل کے معمار ہیں‘ بڑے ہوکر ملک او رقوم ..
لنڈی کوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ کے گورنمنٹ ہائی سکول جان خان کلے میں یتیم اورغریب طلباء میں مفت سکول یونیفارم کی تقسیم کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سینیٹر فاٹا مومن خان آفریدی،ایجنسی ایجوکیشن آفیسر جدون خان وزیر، قبائلی عمائدین، سکول ہیڈماسٹرز، اساتذہ، طلباء اور مقامی لوگوںنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں باڑہ کے مختلف سرکاری سکول میں زیر تعلیم 300سے زائد یتیم اور غریب طلباء میں مفت سکول یونیفارم تقسیم کی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سینیٹرفاٹا مومن خان آفریدی،ایجنسی ایجوکیشن آفیسر جدون خان وزیر اور ملک ظاہرشاہ آفریدی نے کہا کہ یتیم اور نادار بچے قوم کے مستقبل کے معمار ہیں، یہی بچے بڑے ہوکر ملک اور قوم کی رہنمائی کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ یتیم اور غریب طلباء کی حوصلہ افزائی اور مدد کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مکتبہ فکر کے افراد کو یتیم اور غریب طلباء کا مستقبل بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ علاقے کے امن ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کر سکیں۔