سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں مختلف وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اب تک 2 کھرب 73 ارب 75 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

پیر 20 نومبر 2017 13:55

سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں مختلف وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 2 کھرب 73 ارب 75 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے مجموعی طور پر 10 کھرب ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ اور ہنر مند پروگرام کیلئی9ارب 19کروڑ، عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کیلئے 36ارب46کروڑ، ایرا کیلئے ایک ارب 80کروڑ، پائیدار ترقی اہداف کیلئی30ارب، سیفران فاٹا کیلئے 9ارب64کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کیلئے 6 ارب16کروڑ، اے جے کے بلاک کیلئی8ارب22کروڑ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئی96 ارب90 کروڑ، واپڈا پاور سیکٹر16 ارب 29 کروڑ، پانی و بجلی ڈویژن کیلئی10ارب 40کروڑ، سپارکو کیلئے ایک ارب40کروڑ، سائنس ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کیلئے 30کروڑ45 لاکھ، ریونیو ڈویژن کیلئے 23کروڑ، ریلویز ڈویژن کیلئے 9ارب20کروڑ، پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کیلئی52 کروڑ64 لاکھ، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات ڈویژن کیلئے ایک ارب 58 کروڑ، پٹرولیم و قدرتی وسائل کے لئی3 ارب14 کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 3 ارب 8کروڑ، ملک میں صحت کی سہولات بہتر بنانے کیلئے 2 ارب 10کروڑ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کیلئے 32 کروڑ27 لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 10ارب 62کروڑ، داخلہ ڈویژن کیلئے 2 ارب47کروڑ، فنانس ڈویژن کیلئی 2ارب26کروڑ78 لاکھ، ایوی ایشن ڈویژن کیلئے 62کروڑ31 لاکھ، کیڈ ڈویژن کیلئے ایک ارب 90کروڑ، کامرس ڈویژن کیلئے 24کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کیلئے 32کروڑ 60 لاکھ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کیلئے 2ارب 28 کروڑ24 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن ایک خاص طریقہ کار کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کو فنڈز جاری کر رہا ہے۔