تھل جیپ ریلی میر نادر مگسی نے جیت لی

صاحبزادہ سلطان دوسرے اور انس خاکوانی تیسرے نمبر پر رہے

پیر 20 نومبر 2017 13:46

تھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء)تھل جیپ ریلی میر نادر مگسی نے جیت لی، صاحبزادہ سلطان دوسرے اور انس خاکوانی تیسرے نمبر پر رہے۔تین روزہ جیپ ریلی کے آخری دن پری پیرڈ کیٹگری میں 41 ڈرائیورز شریک ہوئے، تاہم 180کلو میٹر کا ٹریک ڈرائیورز کے لیے انتہائی دشوار گزارثابت ہوا۔

(جاری ہے)

ڈرائیورز کا ٹریک خطرناک ہونے کے باعث آج 15گاڑیاں خراب ہو ئیں۔

گزشتہ سال کے فاتح صاحبزادہ سلطان کی گاڑی کا ٹائر بھی اختتامی پوائنٹ سے چند کلو میٹر پیچھے پھٹ گیا، جس کے باعث وہ اعزاز کا دفاع نہ کر سکے ،لیکن انہوں نے ریس مکمل کی۔تھل جیپ ریلی میں نادر مگسی نے پہلی پوزیشن حاصل کی،صاحبزادہ سلطان دوسری اور انس خاکوانی تیسری پوزیشن پر رہے۔ریلی کی تقریب تقسیم انعامات مظفرگڑھ اسٹیڈیم میں ہوئی۔