شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آنے والی خاتون ڈکیتی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی،شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 20 نومبر 2017 12:52

شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آنے والی خاتون ڈکیتی کے دوران دل کا دورہ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20نومبر 2017ء):لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آنے والی خاتون ڈکیتی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی،شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں پیش آیا۔زاہدہ پروین نامی خاتون بھانجے کی شادی میں شرکت کے لیے بیرون ملک سے حال ہی میں واپس آئے تھے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات زاہد پروین اپنے شوہر کے ساتھ بھانجے کی شادی کی تقریب میں آرہی تھی کہ شادی والے گھر کے پاس ہی موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے محمد اسحاق اور اسکی بیوی سے اسلحے کی نوک پر نقدی زیورات اور موبائل فون چھین لیئے ۔واردات کے دوران زاہدہ پروین کو خوف کے باعث دل کا دورہ پڑا اور وہ بے ہوش ہو گئی ۔خاتون کو ابتدائی طبی امدادکے لیے شالیمار ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبر بہ ہو سکی ۔شادی والے گھر میں زاہدہ پروین کے انتقال کی خبر پہنچی تو شادی والا گھر ماتم کدے میں بدل گیا ۔پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزمان کی تلاش کا عمل شروع کر دیا ہے۔