سندھ ہائی کورٹ کا لاپتہ شہریوں کو بازیاب کراکر 20 دسمبر تک پیش کرنے کا حکم

پیر 20 نومبر 2017 13:32

سندھ ہائی کورٹ کا لاپتہ شہریوں کو بازیاب کراکر 20 دسمبر تک پیش کرنے کا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہریوں کو بازیاب کراکر 20 دسمبر تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے لاپتہ شہریوں کو بازیاب کراکر 20 دسمبر تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاپتہ شہریوں کو پولیس، سادہ لباس اہلکار اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا، عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں بازیاب کرایا جائے۔ لاپتہ شہریوں میں فیضان خان، انوار، معراج الدین، احسان، عرفان علی اور دیگر شامل ہیں۔ یہ شہری لیاقت آباد، عزیزآباد، شاہ فیصل، جوہرموڑ، کورنگی اور دیگر علاقوں سے لاپتہ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :