Live Updates

رائے حسن نواز نے پی ٹی آئی مغربی پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ دیدیا

الیکشن کمیشن نے رائے حسن نواز کا پارٹی عہدے سے استعفیٰ جمع کروانے پر معاملہ نمٹا دیا

پیر 20 نومبر 2017 13:32

رائے حسن نواز نے پی ٹی آئی مغربی پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ دیدیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز نے پی ٹی آئی کی مغربی پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا،الیکشن کمیشن نے رائے حسن نواز کا پارٹی عہدے سے استعفیٰ جمع کروانے پر معاملہ نمٹا دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو پی ٹی آئی رہنما رائے حسن نواز کو مغربی پنجاب کے صدر بنانے کا معاملے پر الیکشن کمیشن میں ممبر پنجاب الطاف قریشی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے درخواست پر سماعت کی ،رائے حسن نواز کے وکیل نے استعفیٰ کی کاپی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی جبکہ درخواست گزار حاجی ایوب اور محمد جہانگیر کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہمیں اس استعفیٰ کے بعد اب کوئی اعتراض نہیں۔

الیکشن کمیشن نے رائے حسن نواز کا پارٹی عہدے سے استعفیٰ جمع کروانے پر معاملہ نمٹا دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات