ارکان قومی اسمبلی کے کالعدم تنظیموں سے تعلقات،

آئی بی کے مبینہ خط کی تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوگا ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان متعلقہ افسران کے ہمراہ کمیٹی کوبریفنگ دیں گئے

پیر 20 نومبر 2017 13:32

ارکان قومی اسمبلی کے کالعدم تنظیموں سے تعلقات،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی کے حوالے سے آئی بی کے مبینہ خط کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا،اجلاس میں ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کمیٹی کوبریفنگ دیں گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے ارکان قومی اسمبلی کے کالعدم تنظیموں سے تعلقات کے حوالے سے انٹیلی جنس بیورو کے مبینہ خط کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا پہلااجلاس کل منگل کو کنونیئررانامحمد افضل خان کی زیر صدارت دوپہر2بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا،کمیٹی کے دیگر ممبران میں پیپلز پارٹی کی شازیہ مری،تحریک انصاف کے شفقت محمود اور مسلم لیگ (ن)کے ڈاکٹر محمد افضل ڈھانڈلہ شامل ہیں ،ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان اپنے متعلقہ افسران کے ہمراہ کمیٹی کوبریفنگ دیں گئے جبکہ اجلاس میں چیئر مین پیمرا ابصار عالم ،اینکر پرسن ارشد شریف اور متعلقہ چینل کے چیف ایگزیکٹو شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :