خداکا شکر ہے کہ ایف سی اور رینجرز والے آگئے؛سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے آنے پر مولانا خادم حسین رضوی کا ردعمل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 20 نومبر 2017 12:48

خداکا شکر ہے کہ ایف سی اور رینجرز والے آگئے؛سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20نومبر 2017ء) :دھرنے میں انٹرویو کے دوران جیسے ہی اینکر نے لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ کو ایف سی اور رینجرز کی آمد کی اطلاع دی تو خادم حسین رضوی نے فورارد عمل دیتے ہوئے کہا کہ خداکا شکر ہے کہ ایف سی اور رینجرز والے آگئے۔تفصیلات کے مطابق تحریک لیبک یا رسول کے کارکنان کا فیض آباد کا دھرنا پندرھویں روز میں داخل ہو چکا ہے ۔

نجی ٹی وی اینکر جب شام گئے جب مذہبی جماعت کے دھرنے میں پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ مطاہرین شدید سردی کے باوجود اپنی اپنی جگہوں پر موجود ہیں جبکہ دوسری طرف دھرنے کی قیادت بھی کنٹینر پر برا جمان ہیں ۔اس دوران جب اینکر نے دھرنے کے مرکزی قائد مولانا خادم حسین رضوی کو یہ بتایا کہ جناب ایف سی اور رینجرذ کے اہلکار دھرنے والوں سے نمٹنے کے لیے آ پہنچے ہیں تو اس پر مولوی خادم حسین نے دلچسپ رد عمل دیتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھوں کو شکرانے اور دعا کے انداز میں بلند کیا اور کہا کہ کہ خدایا ! تیرا شکر کہ وہ آگئے، خدایا تیرا شکر کہ وہ آگئے، اسی دوران دھرنے کے شرکا نے جذباتی نعرے بازی شروع کر دی اور فیض آباد لبیک لبیک کی صدائوں سے گونج اٹھا۔

(جاری ہے)

جب مولوی خادم حسین نے پوچھا گیا کہ کیا وہ وزیر قانون کے استعفے کے معاملے پر لچک دکھانے کو تیار ہیں تو خادم حسین رضوی نے استغفار پرھ کر کہا کہ ایسا بالکل بھی ممکن نہیں ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ دھرنے کی وجہ سے شہریوں کا نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اس پر آپ کا کیا کہنا ہے تو انہوں نے کہا کہ قیدے کا مسئلہ ہے، اگر بچے سکول نہیں جا سکتے تو کوئی بات نہیں وہ اگلے سال پڑھائی مکمل کر لیں گے مگر یہ معاملہ اس سے بھی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :