وٹہ سٹہ بیاہی لڑکیوں سے سسرال میں زیادتی بات نکلنے پر طلاق

پیر 20 نومبر 2017 12:32

وٹہ سٹہ بیاہی لڑکیوں سے سسرال میں زیادتی بات نکلنے پر طلاق
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20نومبر2017ء) :اوچشریف میں رشتو ں کا تقدس پامال ہونے لگا،باپ کے برابر رجب حسین سسر نے بہو کی عزت پامال کر دی ۔بات کھلنے پر باہم مشورہ سے ایک روز میں دونوں کو طلاق دلوا کر اپنے اپنے گھر بٹھا لیا گیا ۔ مبینہ دوشیزہ کے مطابق اس کا سسر کئی ماہ تک اس کے ساتھ زیادتی کرتا رہا ۔

(جاری ہے)

بہو نے ہاتھ بھی جوڑے منتیں بھی کئیں لیکن پھر بھی ظالم سسر کو بہو پر ترس نہ آتا۔

دوسری جانب بیاہی گئی وٹہ میں لڑکی نے اپنے سسر رحیم بخش پر دو مرتبہ زیادتی کا الزام عائد کر دیا۔خاندانوں کے مردوں نے زیادتی کا نام سن کر اپنی اپنی بیوؤں کو طلاق دے کر اپنے اپنے گھر بھیج دیا ۔ قومی اخبار کے مطابق دونوں خاندانوں نے فیصلہ کیا ہے کہ معاملہ ٹھنڈا ہونے پر دونوں لڑکیوں کو ٹھکانے لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

متعلقہ عنوان :