ڈاکٹر بننے کی خواہش تھی مگر قسمت کی دیوی مجھے شوبز کی دنیا میں لے آئی ‘ صوفیہ مرزا

ماڈلنگ کی نسبت اداکاری زیادہ مشکل ہے ،آج بھی سیکھنے کے مراحل سے گزر رہی ہوں‘ اداکارہ

پیر 20 نومبر 2017 13:07

ڈاکٹر بننے کی خواہش تھی مگر قسمت کی دیوی مجھے شوبز کی دنیا میں لے آئی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) معروف اداکارہ صوفیہ مرزا نے کہا ہے کہ ڈاکٹر بننے کی خواہش تھی مگر قسمت کی دیوی مجھے شوبز کی دنیا میں لے آئی ،آج کل میں اداکاری کے ساتھ پڑھائی کی طرف بھی توجہ دے رہی ہوں کیونکہ میرے نزدیک انسان کو ساری زندگی تعلیم حاصل کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں ڈاکٹر بن کر انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی تھی مگر حالات نے اس طرح پلٹا کھایا کہ میں شوبز کی دنیا میں آگئی ، 2003ء میں بطور ماڈل اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا جس کے بعد پھر اداکاری بھی شروع کر دی اور ڈاکٹر بننے کا خواب ادھورا ہ ی رہ گیا اور پچھلے چودہ سالوں سے مسلسل ٹی وی سکرین پر کام کر رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ماڈلنگ کی نسبت اداکاری زیادہ مشکل ہے اور چودہ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی سیکھنے کے مراحل سے گزر رہی ہوں ۔ صوفیہ مرزا نے کہا کہ آج کل میں اداکاری کے ساتھ پڑھائی کی طرف بھی توجہ دے رہی ہوں کیونکہ میرے نزدیک انسان کو ساری زندگی تعلیم حاصل کرنی چاہیے ،تعلیم انسان کو تہذیب بھی دیتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :