صدر آزاد کشمیرکی موجودگی میں بھارتی حسینائیں رقص کی صورت میں اپنے جلوے بکھیرتی رہیں

کشمیر ایجوکیشن فاونڈیشن کی تقریب کے بیہودہ اور فحش آغاز پر وہاں موجود حاضرین بھی ششدر رہ گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 20 نومبر 2017 12:22

صدر آزاد کشمیرکی موجودگی میں بھارتی حسینائیں رقص کی صورت میں اپنے جلوے ..
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20نومبر 2017ء):صدر آزاد کشمیرمسعود خان کی موجودگی میں بھارتی حسینائیں رقص کی صورت میں اپنے جلوے بکھیرتی رہیں ،کشمیر ایجوکیشن فاونڈیشن کی تقریب کے بیہودہ اور فحش آغاز پر وہاں موجود حاضرین بھی ششدر رہ گئے۔قومی اخبار کی خبر کے مطابق آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے لندن میں کشمیر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیریٹی ڈنر میں شرکت کی جہاں منتظمین نے صدر آزاد کشمیر کو بتائے بغیر ہی ڈانس پارٹی شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

صدر آزاد کشمیرمسعود خان کی موجودگی میں بھارتی حسینائیں رقص کی صورت میں اپنے جلوے بکھیرتی رہیں۔اس موقع پر کشمیر ایجوکیشن فاونڈیشن کی تقریب کے بیہودہ اور فحش آغاز پر وہاں موجود حاضرین بھی ششدر رہ گئے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ رقص کا اہتمام صدر آزاد کشمیر کے علم میں لائے بغیر کیا گیا اور ممکنہ طور پر یہ اقدام صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔مزید یہ کہ زکوۃ و خیرات کا ایسا استعمال شرمناک ہے ۔اس اقدام سے کشمیر کاز کو بھی نقصان پہنچے گا۔