Live Updates

تحریک انصاف نے لبڑ کوٹ میں تحصیل کونسل کے الیکشن کیلئے امجد علی خان کو پارٹی ٹکٹ دیدیا

پیر 20 نومبر 2017 13:04

تحریک انصاف نے لبڑ کوٹ میں تحصیل کونسل کے الیکشن کیلئے امجد علی خان ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) تحریک انصاف نے یونین کونسل لبڑ کوٹ میں تحصیل کونسل کے الیکشن کیلئے امجد علی خان کو پارٹی ٹکٹ دیدیا۔ تحریک انصاف کے ضلعی سیکرٹریٹ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلعی صدر بابر سلیم خان سواتی، شہزادہ خان سواتی، ڈویژنل رہنما سردار محمد سلیم، تحصیل صدر اجمل خان سواتی، تیمور رضا خان، سنگین خان، امجد علی خان اور دیگر عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یو سی لبڑ کوٹ میں تحصیل کونسل کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں امجد علی خان کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ ہوا۔ ضلعی صدر بابر سلیم سواتی نے شرکاء کی موجودگی میں ان کو ٹکٹ دیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امجد علی خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے ٹکٹ دے کر ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس اعتماد پر پورا اتریں گا اور پارٹی کارکنوں اور ووٹروں کے تعاون سے جیت کر یہ نشست قائدین کو تحفہ میں دیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات