موٹر وے پر کام کرنے والی ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سی10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا

پیر 20 نومبر 2017 13:01

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) حویلیاں کے مقام پر موٹر وے پر کام کرنے والی ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ حویلیاں طارق خان کے مطابق حویلیاں موٹر وے میں کام کرنے والی ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے کالو میرا درہ نوشہرہ کا رہائشی 10 سالہ بچہ ثمر ولد خالد خان موقع پر دم توڑ گیا جس کو پوسٹ مارٹم کیلئے حویلیاں آر ایچ سی منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے نعش کا پوسٹ مارٹم کر کے نعش ورثاء کے حوالہ کر دی ہے۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :