کالج گرائونڈ ایبٹ آباد میں تل دھرنے کی جگہ نہ رہی،

لوگوں نے گرائونڈ سے باہر سڑکوں پر نواز شریف کا خطاب سنا

پیر 20 نومبر 2017 13:01

کالج گرائونڈ ایبٹ آباد میں تل دھرنے کی جگہ نہ رہی،
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) ضلع ایبٹ آباد کے جنرل سیکرٹری محمد شفیق اعوان کی محنت رنگ لے آئی۔ کالج گرائونڈ ایبٹ آباد میں تل دھرنے کی جگہ نہ رہی، لوگ گرائونڈ سے باہر سڑکوں پر نواز شریف کا خطاب سنتے رہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری محمد شفیق اعوان نے جلسہ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہزارہ ڈویژن کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہ کے عوام کے جم غفیر نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیکر ان کے خلاف منظم سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے قائد عوام کی انتخابی مہم کے آغاز پر ہی مسلم لیگ کی کامیابی پر مہر ثبت کردی ہے۔