ملکوٹ کے مقام پر کار کھائی میں گرنے سے باپ بیٹے سمیت 3 معصوم سگی بہنیں جاں بحق ہوگئیں، بھائی شدید زخمی

پیر 20 نومبر 2017 13:01

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) بکوٹ سے ایبٹ آباد آنے والی کار ملکوٹ کے مقام پر گہری کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں باپ بیٹے سمیت 3 معصوم سگی بہنیں موقع پر جاں بحق ہوگئیں، جاں بحق اور زخمی افراد کو بی ایچ یو بکوٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی گلیات جمیل الرحمن کے مطابق بکوٹ سے ایبٹ آباد آنے والی 76 ماڈل ٹیوٹا کرولا کار ملکوٹ کے مقام پر گہری کھائی میں گرنے سے حاجی عبدالقیوم، اس کا31 سالہ بیٹا فیصل،7 سالہ فاطمہ، پانچ سالہ نمرہ اور چار سالہ آسیہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔

حادثہ میں فیصل کا بیٹا حاشر شدید زخمی ہوا۔ حادثہ کی اطلاع پر ڈی ایس پی گلیات جمیل الرحمن کی نگرانی میں بکوٹ پولیس موقع پر پہنچ آئی اور جاں بحق و زخمی افراد کو بی ایچ یو بکوٹ منتقل کیا۔ تھانہ بکوٹ میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :