ایک شخص کی عجیب و غریب وصیت پوری کر دی گئی۔ مرنےکے بعد چیز سٹیکس کے ساتھ دفن کیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 20 نومبر 2017 12:13

ایک شخص کی عجیب و غریب وصیت پوری کر دی گئی۔ مرنےکے بعد چیز سٹیکس کے ساتھ ..

ایک امریکی شخص اپنی زندگی میں ہمیشہ مذاق کیا کرتا تھا کہ مرنے کے بعد اپنے ساتھ کھانے کی کوئی لے کر جائے گا۔ اُن  کی یہ خواہش پوری ہوگئی ہے۔
رچرڈ لوسی کے گھر والوں نے  اُن کے ساتھ چیز وز کی ٹاپنگ اور بغیر پیاز کے دو چیز سٹیکس دفن کیے ہیں۔
رچرڈ کے پوتے ڈومنک نے ایک اخباری نمائندے کو بتایاکہ جب اُن سے پوچھا گیاکہ وہ کیا چاہتے ہیں تو انہوں نے جواب میں سوال کرتےہوئے کہا کہ تمہارا کیا خیال ہے؟ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ سٹیک ۔

(جاری ہے)

رچرڈ نے  کہا تھاکہ پیاز تو اسے ڈراتی رہیں گی اس لیے چیز سٹیک بغیر پیاز کےہو۔
پنسلوینیا سے تعلق رکھنے والے رچرڈ اکثر اپنے گھر والوں کو ڈھائی گھنٹے میں  فلاڈلفیا سے سینڈوچ لے کر واپس آنے کا چیلنج دیا کرتے تھے۔
چار بچوں کے باپ 76 سالہ رچرڈ 10 اکتوبر کو دل کی بیماری کے باعث وفات پا گئے تھے۔اُن کی تدفین سے ایک دن پہلے اُن کے بیٹے، پوتے اور دو دوست فلاڈلفیا جا کر تابوت میں رکھنے کے لیے دو چیز سٹیک لے کر آئے تھے۔