مسلم لیگ (ن) جمہوریت پر یقین رکھتی ہے‘جمشید خان مہمند

پیر 20 نومبر 2017 12:46

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) پاکستان اسمبلی مسلم یوتھ کل پاکستان کے اعزاز میں مسلم لیگ(ن) کے صوبائی اسمبلی کے ممبر اور ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری جمشید خان مہمند نے ظہرانے کا اہتمام کیا۔ ظہرانہ میں وفد کے اراکین، پی اے ایم وائی کے مرکزی سینئرنائب صدر جاوید احمدگوایہ اور دیگر عہدیداران اور ارکان شریک تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں کی طرف سے اقبال ڈار اور گل زمان نے میزبان ایم پی اے جمشید خان مہمندکاشکریہ ادا کیاجب کہ ایم پی اے جمشید خان مہمندنے کہاکہ میں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے اپنے حلقہ کے عوام کی تاریخی خدمت کی ہے اورکررہاہوں کیونکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ عوام کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا ہے یہی وجہ ہے کہ عوام کا اعتماد مسلم لیگ (ن) پر بڑھ رہاہے جس کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) 2018ء کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

متعلقہ عنوان :