18 ء کے انتخابات تبدیلی کے دعویداروں کے تابو ت میں آخری کیل ثابت ہوگی‘ ملک اعجاز خان

پیر 20 نومبر 2017 12:46

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء)اے این پی کے مرکزی کونسل کے رکن، پی کے 26سے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ملک اعجاز خان نے کہاہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں قوم پرستوں کیلئے نئی نوید جبکہ تبدیلی کے دعویداروں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہونگے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے الیکشن منشور کے مطابق کام نہیں کررہی ہے اور عوام ان سے بدظن ہوچکے ہیں۔ ان کی نظریں اب اے این پی پر لگی ہوئی ہیں‘کیونکہ اے این پی نے اپنے سابقہ دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ہیں۔