ٹریفک پولیس کی کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف مہم

پیر 20 نومبر 2017 12:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) پشاور ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیوروں کو گاڑیاں اور موٹرسائیکل لے کر سڑکوں پر نکلنے سے روکنے کیلئے 10روزہ خصوصی مہم شروع کردی جس کے دوران بچوں کے والدین سے مذکورہ اقدام کا اعادہ نہ ہونے کی ضمانت لی جارہی ہے‘ ٹریفک پولیس کی جانب سے 10روزہ خصوصی مہم شروع کی گئی ہے جس کے دوران گاڑیاں اورموٹرسائیکل چلانے والے کم عمر بچوں کو روکتے ہوئے ان کے والدین کو طلب کیاجاتاہے اور ان سے حلف نامے پر کرایاجاتاہے جس میں ان سے عہد لیاجاتاہے کہ وہ دوبارہ اپنے بچوں کو گاڑی یا موٹرسائیکل ڈرائیوکرنے کیلئے نہیں دیںگے‘ مہم کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیاں اورموٹرسائیکل دوڑانے والے بچوں کی تعداد میں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :