استور‘ ٹیکس ایشو کو چند دنوں میں حل کریں گے‘ اقبال حسن

پیر 20 نومبر 2017 12:40

استور‘ ٹیکس ایشو کو چند دنوں میں حل کریں گے‘ اقبال حسن
استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء)وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن نے کہا ہے کہ مخالفین حکومت کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن مخالفین کے حصے میں ناکامی کے سواء کچھ ہاتھ نہ آئے گا، ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے اور عوام بخوبی جانتے ہیں کہ حکومت نے آج تک جتنے وعدے کئے ان کا مختصر عرصے میں پورا کردیا، گلگت بلتستان کے عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ ٹیکس ایشو کو چند دنوں میں حل کریں گے۔

(جاری ہے)

مخالفین سی پیک کے خلاف ہونے والی سازش کا حصہ نہ بنیں، گلگت بلتستان جیسے حساس خطے میں ہڑتال کرکے غیر ملکی آقاوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، ٹیکسز کے خلاف احتجاج عوام کا حق ہے، مگر جب حکومت عوام کے ساتھ کھڑی اور ٹیکسز کی بھرپور مخالفت کر رہی ہے اور وزیر اعظم پاکستان سے ٹیکسز ہٹانے کیلئے بھرپور انداز میں ترجمانی کی ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپوزیشن کی باتوں میں نہ آئیں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ ہم نے جو وعدہ کیا ہے ا س کو ہر حال میں پورا کریں گے۔