پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر و قمر زمان کائرہ پرسوں شیخوپورہ پہنچیں گے

پیر 20 نومبر 2017 12:40

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر و قمر زمان کائرہ پرسوں شیخوپورہ  پہنچیں گے
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر و سابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ پرسوں بدھ کو شیخوپورہ آ ئیں گے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کی طرف سے انکی آمد کے سلسلہ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں قمرالزماں کائرہ کا کوٹ رنجیت انٹرچینج پر استقبال کیا جائے گا یہاں پر پیپلز سیکرٹریٹ میں ورکر کنونشن سے خطاب کریں گے اور بعد میں پارٹی کے رہنماں اور کارکنوں سے ملاقات بھی کریں گے۔