گوجرانوالہ،سیشن کورٹ گیٹ پر گاڑی سے اسلحہ برآمد،6 ملزم گرفتار

پیر 20 نومبر 2017 12:32

گوجرانوالہ،سیشن کورٹ گیٹ پر گاڑی سے اسلحہ برآمد،6 ملزم گرفتار
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) گوجرانوالہ میں پولیس نے سیشن کورٹ کے گیٹ پر گاڑی سے اسلحہ برآمدکرکے 6 ملزموں کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق گرفتار افراد مقدمہ قتل میں پیشی پر آئے تھے ،جب ان کی گاڑی عدالت کے گیٹ پر پہنچی تو پولیس نے تلاشی کے دوران 5بندوقیں اور گولیا ں برآمد کر لیں اور ملزموں کوحراست میں لے لیا گیا،پولیس نے کارروائی کرکے ملزموں کے مزید4 ساتھیوں کو گرفتار کر لیاجن سے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :