خیبرپختونخوا میں تین روزہ پولیومہم کا آغاز،

سیکورٹی کے جامع انتظامات پانچ سال سے کم عمرکے 57لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاکے قطرے پلائیں جائینگے

پیر 20 نومبر 2017 12:32

خیبرپختونخوا میں تین روزہ پولیومہم کا آغاز،
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) پشاورسمیت خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں تین روزہ انسدادپولیومہم شروع ہوگئی ،مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمرکے 57لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاکے قطرے پلائیں جائینگے۔

(جاری ہے)

پولیو مہم کے لیی18000سے زائد تربیت یافتہ ہیلتھ ورکروں کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جن میں موبائل،فکسڈ اور ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ ان ٹیموں کی مثرنگرانی کے لیے 4000 سے زائد ایریا انچارجز بھی تعینات رہیں گی.مہم کے دوران سیکورٹی کے لیے جامع انتظامات کیے گئے ہیں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 32000 سے زائداہلکار مہم کے دوران سیکورٹی کے فرائض انجام دینگے۔

متعلقہ عنوان :