Live Updates

فکس اِٹ مہم کے کارکنوں کو جیل بھیجنا سندھ حکومت کی بربریت ہے،

اس کے اقدام نے جمہوری حقوق کی بھی نفی کی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ٹوئٹر پیغام

پیر 20 نومبر 2017 12:32

فکس اِٹ مہم کے کارکنوں کو جیل بھیجنا سندھ حکومت کی بربریت ہے،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ فکس اٹ کے پرامن کارکنوں کو جیل بھیجنا سندھ حکومت کی بربریت ہے،سندھ حکومت کے اقدام نے جمہوری حقوق کی بھی نفی کی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو چیئرمین تحریک انصاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں میں کہا فکس اٹ کراچی میں تعلیم کی بدحالی کے خلاف پرامن احتجاج کر رہی تھی لیکن سائیں سرکار نے یلغار کر دی اور بے دریغ تشدد کیا۔کپتان نے کہا کہ فکس اٹ کے کارکنوں کو گرفتار کرکے جیل بھیجنا بربریت کی انتہا ہے اور سندھ حکومت کے اقدام جمہوری حقوق کی بھی نفی کی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات